بی ایف اے کی نواں کلی میں کارروائی،میٹ شاپس اور جنرل اسٹور کو جرمانہ

April 09, 2020

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصرکی سربراہی میں نواں کلی میں قائم میٹ شاپس،،سویٹس اینڈ بیکرز، ملک شاپس اور جنرل اسٹورز سمیت مختلف کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا۔دوران معائنہ دو میٹ شاپس کو صفائی کی ناقص صورتحال، گوشت کے نامناسب اسٹوریج سسٹم سمیت مختلف وجوہات جبکہ ایک جنرل اسٹور کو زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی پر جرمانہ کیا گیا،بعدازاں جنرل سٹور سے برآمد ہونے والی زائد المیعاد اشیاء کو تلف کر دیا گیا،فوڈ اتھارٹی حکام نے متعدد کھانے پینے کے مراکز کووارننگ واصلاحی نوٹسز جاری کیے، مزید برآں فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے مذکورہ کھانے پینے کے مراکز کے مالکان و عملے کو غذائی اشیاء کی تیاری حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنانے اور عوام کو معیاری و محفوظ خوراک فروخت کرنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی جبکہ انہیں بی ایف اے کے وضع کردہ اصولوں کے بارے میں خصوصی ایس او پیز کی کاپیاں بھی دی گئیں۔