معاہدے سے انحراف کر کے احتجاج پر مجبور کیا جا رہاہے‘بی ایم سی بحالی تحریک

April 09, 2020

کوئٹہ(پ ر)بی ایم سی بحالی تحریک کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے انحراف کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دوبارہ احتجاج کریں گے ۔پریس ریلیز میں الزام عائد کیا گیا کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی تباہی کے ذمہ دار موجودہ رجسٹرار ہیں۔ وہ 2006میں بلوچستان یونیورسٹی میں بطور سٹاف آفیسر گریڈ19 میں بھرتی ہوئے دو سال بعد ڈیپوٹیشن پر تین سال کے لیے پنجاب چلے گئے ڈیپوٹیشن پیریڈ کے اختتام کے بعد انہوں نے جامعہ بلوچستان کو رپورٹ تک نہیں کی اور پھر انہیں اچانک گریڈ20میں رجسٹرار تعینات کر دیا گیا بیان میں کہا گیا کہ وہ تحریک بحالی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کا دورانیہ پورا ہوچکا ہے اب تک انتظامیہ کی جانب سےکسی ایک شق پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔اس دوران تحریک نےمعاہدے کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے مقررہ وقت تک انتظار کیا مگراب فیصلہ کیا گیا ہے کہ دس اپریل کو پریس کانفرنس کے ذریعے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔