پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے صحافیوں میں حفاظتی کٹس اور آلات کی تقسیم

April 09, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں صحافیوں میں حفاظتی آلات تقسیم کئے۔منگل کو پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ کے صدر حاجی شفاء مینگل نے سماجی تنظیم کی جانب سے فراہم کردہ حفاظتی سیفٹی کٹس ماسک ،گلوز ودیگر حفاظتی آلات میڈیا کے نمائندوں میں تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طبی عملہ کی طرح صحافت کے شعبہ سے منسلک رپورٹرز ،کیمرہ مین ،فوٹوگرافرز ،دفتری عملہ اور ہاکرز کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی زندگیوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔