نعیم ہارون اور عبدالحفیظ رند کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی‘ ڈاکٹرعبدالمالک

April 09, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، مرکزی قائد سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور مرکزی سکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی تربت کے رہنما نعیم ہارون اور نیشنل پارٹی لسبیلہ کے لیبر سیکرٹری واجہ عبدالغنی رند کے بیٹے عبدالحفیظ رند کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحفیظ رند اور نعیم ہارون کی وفات سے نیشنل پارٹی اہم سیاسی رہنمائوں سے محروم ہوگئی ہے ان کی کمی ہر مرحلے پر محسوس کی جائے گی رہنمائوں نے مرحومین کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔