لاک ڈاؤن کے دوران اخبارفروش اور اسٹالز کو استثنیٰ حاصل ہے، غازی محمدشہی

April 09, 2020

کوئٹہ( این این آئی) صدر انجمن اخبار فرو شاں حاجی غازی خان محمد شہی نے کہا ہے کہ ڈی سی کوئٹہ نے پہلے دن لاک ڈاؤن کے بار ے میں پریس ریلیز جا ری کیا تھا جس میں اخباری صنعت سے وا بستہ اخبارفروشوں اور سٹالوں کو استثنیٰ دیا گیا تھا،لیکن اب سٹی تھانے کے ایک افسر کا رویہ درست نہیں، انہوں نے کہا کہ اخبارفروش کورونا جیسے خطر نا ک وا ئرس کی پروا کئے بغیر صوبے بھر اورخصو صاً کوئٹہ کی ہر گلی کوچے میں اخبار ات تقسیم کر تا ہے، پرنٹ میڈیا میں واحد شعبہ تقسیم کا ہے جسے اخبار فروش بر وقت اپنی جان کی پروا کئے بغیر اپنا کام بخو بی انجام دیتا ہے ۔