تاجروں کا ٹیکسٹائل مل مالک اور عملے کی گرفتاری پر اظہار تشویش

April 09, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کی کاروباری برادری نے فیکٹری کھولنے کے الزام میں ٹیکسٹائل مل کے مالک اور عملے کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صنعتکار کو گرفتار کرنا غیر دانشمندانہ اقدام ہے ۔ چیئرمین ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ خواجہ جلال الدین رومی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کاروباری برادری پہلے ہی مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ حکومت کو ان کی پریشانیوں میں اضافہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور کرونا کی وباء کی روک تھام کے لیے ایس او پیز کو جلد ازجلد حتمی شکل دی جائے تاکہ صنعتیں بلاتعطل پیداواری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔