مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

April 09, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، عسکری فیز ٹو میں ثقلین رضا سے چار مسلح ڈاکو 25ہزار سمیت گھڑی چھین کر فرار ہوگئے ، بہاولپور سکھا میں احسن نواز سے چار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر 1لاکھ33ہزار کی نقدی چھین لی، تھانہ گلگشت کے علاقے میں محمد محبوب سے تین ڈاکوئوں نے 45ہزار روپے چھین لیے،فرخ ٹاون میں محمد زاہد سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل چھین لیا، کھیڑا چوک میں اللہ رکھا سے تین مسلح افراد نقدی ،موبائل سمیت موٹرسائیکل لوٹ کر لےگئے، طارق آباد میں محمد نعیم کی موٹرسائیکل ، زکریا ٹاون میں عجب گل کے زیر تعمیر مکان سے 32شٹرنگ پلیٹس ، کوٹلہ تولہ میں خاں سجاد ، رائٹر کالونی میں شکیل ، سمیجہ آباد میں عمر رضا ، بند بوسن سے امتیاز کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ،کبوتر منڈی میں محمد رحیم کی جیب سے موبائل ،تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں محمد سلیم کےگھر سے دوبکرے جبکہ سٹی شجاعباد کے علاقے میں کاشف کےگھر سے 50 ہزار مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔