ٹرانسپورٹرز کا دفعہ 144 کو ماننے سے انکار، روکنے پر ٹریفک اہلکار پر تشدد

April 09, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر) جنرل بس سٹینڈ ملتان پر ٹرانسپورٹرز اور انکے کارندوں نے دفعہ 144 کو ماننے سے انکار کر دیا اور اس کی خلاف ورزی شروع کر دی ہے ، سٹینڈ پر ٹریفک وارڈن نے ایک ویگن ڈرائیور کو سواریوںکو بٹھانے سے روکاڈرائیور نے ساتھیوں کے ہمراہ اسے دھکے دئے اور سواریاں بٹھا کر روانہ ہو گیا۔ آئے روز وارڈنز پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا جا ہے جس پر ان میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے پر چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب نے بتایا کہ شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی پر عملدرآمد کر انے کے لئے ہر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر ہائی ایس اور کوچز چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ٹریفک اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے بارے ملتان پولیس حکام سے بھی بات چیت کی ہے جلد ان کی گرفتاریاں شروع ہوں گی۔