غیرملکی طلباء کو بہترین سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں، وی سی جامعہ زکریا

April 09, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا محدود وسائل کے باوجود ہاسٹل میں مقیم طلباء کو بہترین سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے قاسم ہال ہاسٹل میں مقیم غیرملکی طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے طلباء کو دستیاب سہولتوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور غیرملکی طلباء کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔