آن لائن تعلیم کا آغاز، بچوں کی رہنمائی کیلئے ٹائم ٹیبل جاری

April 09, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افسرایلیمنٹری ملتان و ضلعی فوکل پرسن ”تعلیم گھر پروگرام“ طارق حبیب فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم گھر پروگرام کے تحت ضلع ملتان میں آن لائن تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کلاس اول سے کلاس ہشتم تک کے طلبہ و طالبات کیلئے کیبل نیٹ ورک کے ذریعے تعلیم دی جائے گی۔ ہفتہ وار ویڈیو لیکچر اَپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں تمام کلاسز کے بچوں کی رہنمائی کیلئے ٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔