انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈیوٹی کرنے والوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کا حکم

April 09, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان انتظامیہ نے قرنطینہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈیوٹی کرنیوالے آفیسران اور ملازمین کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ ضلعی حکومت کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ پاکستان اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے بیلداروں ، چوکیداروں اور آفیسران نےبھی قرنطینہ میں ڈیوٹی سرانجام دی ۔