ٹیوٹا اور ٹیکنالوجی کالج کے اشتراک سے ضرورت مند لوگوں میں راشن اورماسک تقسیم

April 09, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی انجینئر محمد ذوالفقار نے ڈسٹرکٹ پلیسمنٹ افسر محمد حیدر زیدی کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے کے بعداپنی مدد آپ کے تحت راشن اورماسک ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیے،علاوہ ازیںگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے شعبہ کیمیکل کے تعاون سے سینیٹائز کی کثیر مقدار بنا کر ہسپتالوں میں تقسیم کی گئی۔