آتش بازی کا سامان برآمد ہونے پر3 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

April 09, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نےآتش بازی کا سامان فروخت کرنے کے الزام میں3افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا، حسین آگائی چوک سے گرفتار محمد آصف ، محمد فیصل جبکہ مچھلی منڈی سے غلام عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔