ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد گرفتار، مقدمات درج

April 09, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) کینٹ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران چاہ یوسف والہ سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم باسط سے پسٹل اور تین گولیاں جبکہ سیتل ماڑی پولیس نے محلہ غریب نواز سے ملزم عادل سے پسٹل دو گولیاں برآمد کرلیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔