منشیات کے ملزم کی ضمانت منظور‘پسند کی شادی پر خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

April 09, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم منیر احمد کی ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد ساجد کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے پولیس سے 15 اپریل کو ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ پسند کی شادی کرنے والی خاتون کنیز بی بی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ۔