گرانفروشی اور پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے 22گرفتار

April 09, 2020

پشاور(وقائع نگار) گرانفروشی اور پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے پر دلزاک روڈ سے بیشتر کو گرفتار کر لیا جبکہ چارسدہ روڈ پر رش لگانے پر دو بینکوں کو سیل کر دیاگیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ڈاکٹر احتشام الحق نے چارسدہ روڈ پر مختلف بینکوں کا معائنہ کر تے ہوئے دو بینکوں کے باہر رش جمع ہونے پر بینکوں کو سیل کر تے ہوئے بینک انتظامیہ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد شفیق آفریدی نے دلزاک روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کر تے ہوئے گرانفروشی اور پابندی کے باوجود دیگر دکانیں کھولنے پر 2 دکانوں کو سیل کر تے ہوئے 22 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائی، سبزی و پھل فروش، جنرل سٹور مالکان،دودھ فروش، قصائی و دیگر شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔