بینکوں کی بعض برانچوں کی بندش و عملے کی کمی سے صارفین کومشکلات

April 09, 2020

پشاور(وقائع نگار) کرونا وائرس کے بچاو کے اقدامات نہ کرنے پر بینکوں کی بعض برانچیں بند ہونے اور دوسری برانچوں میں عملے کی کمی سے صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں صوبائی دارلحکومت پشاور میں بینکوں کے باہر صارفین کی لائنیں بدستور لگی ہوئی ہیں اور بینکوں کے انتظامیہ کرونا وائرس کے ایس او پی ایز پر عمل درآمدنہیں کر رہی ہے بینکوں کے اوقات کار تبدیل ہونے سے اکاونٹس ہو لڈرز کو دشواریوںکا سامنا ہے شہریوں کے مطابق سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں نے ضروری لین دین اور امور کے بعض عمومی نوعیت کی سروسز بھی معطل کر رکھی ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تمام صورتحال سے یوٹیلٹی بلز ، چیکوں وغیرہ کے لئے بینکوںکے باہر طویل قطاریں دیکھنے میں آئی بینک ملازمین کے مطابق بعض برانچیں بند ہونے سے فنکشنل برانچوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔