عوام ناکہ بندیوں پر پولیس کیساتھ تعاون کریں ٗظہور بابر

April 09, 2020

پشاور پشاور( کرائم رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور ظہور بابر آفرید ی نے عوام پر زور دیاہے کہ وہ ناکہ بندیوں پرتعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ۔گزشتہ روز پشاورمیں مختلف ناکہ بندیوںکے دوران کے موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل در آمد کرکے کورونا وائرس سے بچا جاسکتاہے اس موقع پر انہوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اورانہیں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی تلقین کی ۔