ریگی ماڈل ٹاؤن میں لاک ڈاؤن پابندیاں نظر انداز،نوٹس لینے کا مطالبہ

April 09, 2020

پشاور(وقائع نگار)ریگی ماڈل ٹاؤن میں لاک ڈاؤن کی پانندیاں نظر انداز کرنے پر کورونا پھیلنے کا خطرہ لاحق ہو گیا حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے علاقہ میں چہل پہل اور معمولات زند گی میں کمی نہیں آئی رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مساجد میں با جماعت نمازوں پر پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں با جماعت نمازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جسکی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس سارے صورت حال پر چشم پوشی اختیار کر کے عوام کی زندگیوں کیساتھ کھیل رہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے غیر سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے علاقہ میں نہ تو جراثیم کش سپرے کیا گیا اور نہ ہی علاقہ میں مسجدوں میں با جماعت نماز پر پابندی کے احکامات پر عمل دارامد کرو اسکی ۔علاقہ میں تعمیراتی کام جاری ہے۔