ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے کرونا بچائو کیلئے حفاظتی سامان حوالے کیا

April 09, 2020

پشاور (وقائع نگار) ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے ٹائون ون کے آفس میں ایک تقریب کے دوران ایڈمنسٹریٹر سلیم خان کو ٹائون کے عملے کو کرونا سے بچائو کیلئے حفاظتی سامان جس میں سینیٹائزر اور ماسک تھے حوالے کردیا انہوں نے ٹائون کے سپرے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان مشکل حالات میں ٹائون ون کے سپرے اہلکار اپنی جاانوں کی پروا کئے بغیر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس پر وہ واقعی مبارکباد کے قابل ہے انہوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم بھی ٹائون ون عملے کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر ٹائون ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو ٹائون ون کیلئے حفاظتی سامان د ینے پر انکاشکریہ اداکیا اور کہاکہ ٹائون ون کا عملہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا رہے گااور عوام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔