پشاور ہائیکورٹ، منشیات سمگلنگ مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

April 09, 2020

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے بھاری مقدارمیں ہیروئن اورچرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی ملزم کی جانب سے نورعالم خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی حدود میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم صلاح الدین ساکن دیرکالونی کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 7کلو ہیروئن،7کلوچرس اور 800گرام آئس برآمد کی تھی ۔