PSL مس کرتا ہوں، فرنچائزز کو حق ہے منتخب کریں یا نہیں، اظہر علی

April 09, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ فرنچائز کرکٹ میں پاکستان سپر لیگ کھیلنا مس کرتا ہوں، فرنچائزز کو حق ہے منتخب کریں یا نہ کریں۔

ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے ایک ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران پاکستان سپر لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ شرجیل خان ابھی ٹی ٹوئنٹی میں واپس آیا ہے، ابھی اس نے فور ڈے کرکٹ کھیلنا ہے فٹنس کے حوالے سے اسے ضرور ہدایات ملی ہوں گی۔

انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر جیسے سنئیر بالرز نہیں ہیں تو نوجوانوں کو موقع ملا جس کا انہوں نے فائدہ اٹھایا، سنئیرز کا ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن نوجوان بالرز نے بھی مایوس نہیں کیا ۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئین شپ ابھی چل رہی ہے کوشش ہو گی موجودہ کمبی نیشن برقرار رہے اور ٹیسٹ چیمپئین شپ کے تمام میچز مکمل ہونے کے بعد ہی فائنلسٹ کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

اظہر علی نے آسٹریلیا سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں سیریز اچھی نہیں رہی تھی لیکن اس سیریز سے مقاصد ضرور حاصل کیے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز اچھی رہی ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے پازیٹو ہوں ۔

انہوں نے عالمی وبا کورونا وائر س سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال بہت چیلنجنگ ہے مشکل وقت سے پوری دنیا گزر رہی ہے، ہمیں اس وقت خود کو زہنی اور جسمانی طور پر مضبوط رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ کسی کو نہیں علم کھیل میں مزید کتنا گیپ ہو گا، اس لیے خود کو تیار رکھنا پڑے گا کرکٹ نہیں کھیل سکتے لیکن فٹ رکھا جا سکتا ہے ۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ کرکٹ اگر کلوز ڈور میں ہوتی ہے حفاظت کے حوالے سے تو کوئی مسئلہ نہیں میں اس کی حمایت کروں گا، پوری دنیا مالی مسائل سے دوچار ہے، پاک بھارت کرکٹ کے علاوہ ان حالات میں کوئی بھی کرکٹ فنڈ ریزنگ کے لیے ہو وہ اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کرکٹ کے لیے تیار رہنا چاہیے مسائل سب کے ساتھ ہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے موجودہ کنٹریکٹ جاری رکھنے کا کہا ہے آئندہ جو ہوگا وہ اس وقت کی صورتحال کے مطابق ہو گا ۔

ان کا پاکستانی کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ پہلے ہی کم کھیلتا ہے یہ چیلنجگ رہا ہے اب مزید مشکلات ہو سکتی ہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ آن لائن فٹنس مشکل ہوگی لیکن کھلاڑیوں کے لیے فائدہ ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھ سکیں گے متحرک ہوں گے، ڈومیسٹک کرکٹرز کے نیا اسٹرکچر ہے مجھے امید ہے کہ آئندہ سیزن میں بہتر ہوگی اور ڈیپارٹمنل ٹیموں کی بحالی کا بھی سن رہے ہیں۔

اظہر علی نے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں میرا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور رہے گااس پر میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا ۔