افغان شہریوں کی طورخم بارڈر سے واپسی کا آخری دن

April 09, 2020


وزارت داخلہ کے احکامات پر 4 دن کیلئے پاک افغان سرحد طورخم آج چوتھے اور آخری روز بھی بحال ہے، جس سے افغان شہریوں کے افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او خیبر محمد اقبال کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات پر طورخم سرحد آج چوتھے روز بھی جزوی بحال ہےاور افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

پالیسی کے تحت یومیہ صرف ایک ہزار افغان شہری سرحد پارکرکے افغانستان جاسکتے ہیں، ڈی پی او کے مطابق سرحدی گزرگاہ کو آج شام دوبارہ بند کردیا جائے گا، سرحد پر تعینات میڈیکل ٹیم ہر افغان شہری کی اسکریننگ کررہی ہے۔

وزارت خارجہ کے احکامات پر 6 اپریل سے 9 اپریل تک باب پاکستان کے مقام پر طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لئے بحال کی گئی ہے۔