عمران خان ہی آٹا، چینی بحران کے ذمہ دار ہیں، طلال چوہدری

April 09, 2020

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کاکہنا ہے کہ آٹا اور چینی بحران کا ایک ہی ذمہ دار ہے، وہ عمران خان ہے ۔

طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ ملک میں چینی بحران پیدا ہی تب ہوا جب چینی کی برآمد کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد کی اجازت کابینہ نے دی جس کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان نے خود کی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیروں، مشیروں کو ہٹانا الگ بات ہے، پہلے خود وزیر اعظم عمران خان اقتدار سے الگ ہوں۔