بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے آگاہ ہیں، عائشہ فاروقی

April 09, 2020

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان مخالف تمام سرگرمیوں سے آگاہ ہیں۔

عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے، ڈومیسائل قوانین کی خلاف ورزی کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے، ایسے حالات میں بھارتی اقدامات قابل مذمت ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہکابل میں گوردوارہ حملے پر بھارتی میڈیا کے پاکستان پر الزامات مسترد کرتے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہمقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر تشویش ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے کشمیریوں کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی دے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر بھارت کے مظالم جاری ہیں، کئی مزید کشمیریوں کو شہید کردیا گیا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن سے پیدا گھمبیر صورتحال کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں،بھارت عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہچھ عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے بے گناہ کشمری قیدی رہا کرنے پر زور دیا ہے۔

عائشہ فاروقی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیرخارجہ نے کئی ممالک کے وزرا خارجہ سے کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دنیا بھر میں ہمارے سفارتخانے اپنی کمیونٹی کو مسلسل خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہمختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ نے متعدد اقدامات کیے ہیں جبکہ کئی ممالک سے خصوصی پروازوں سے پاکستانی شہری واپس لائے گئے ہیں، حکومتی کوششوں سے یو اے ای، قطر اور دیگر ملکوں سے پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغان حکومت کی درخواست پر پاک افغان بارڈر پر ٹرکوں کو 3 دن جانے کی اجازت دی گئی ہے،دس اپریل سے ہفتے میں تین دن افغانستان کو ٹرک جانے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔