میر شکیل الرحمٰن کی حراست بلاجواز ہے، ہیومن رائٹس سوسائٹی پاکستان

April 09, 2020


ہیومن رائٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم ظفر کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بلاجواز اور انسانی وقار کی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین ہیومن رائٹس سوسائٹی پاکستان ڈاکٹر ایس ایم ظفر نے ایک بیان میں پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر اِن چیف میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن اور ان کے والد خود کامیاب صحافت کی ایک تاریخ ہیں، ان کی اراضی کے معاملے میں طویل حراست بلا جواز ہے۔

چیئرمین ہیومن رائٹس سوسائٹی پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن اور ان کے والد نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: میرشکیل الرحمٰن پر جو کیس بنایا وہ نہیں بنتا ہے، اکرم درانی

ڈاکٹر ایس ایم ظفر نے یہ بھی کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی طرف سے نیب کو دیے گئے بیان پرمجھے پورا یقین ہے، نیب کی جانب سے میر شکیل الرحمٰن کے بیان کو جھٹلایا نہیں گیا ہے۔