امریکا اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے 2 جہاز پاکستان بھیجے گا

April 09, 2020

امریکی حکومت پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو واپس لے جانے کے لیے 2 خصوصی طیارے پاکستان بھیجے گی۔

ذرائع کے مطابق امریکا پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو واپس امریکا لے جانے کے لیے 2 خصوصی طیارے پاکستان بھیج رہا ہے جن کے آنے کے لیے ایوی ایشن حکام نے بھی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک امریکی خصوصی طیارہ کل صبح اسلام آباد پہنچے گا، جبکہ دوسرا امریکی طیارہ 12 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں امریکی شہریوں کو دوسرے شہروں سے اسلام آباد آنے دینے کیلئے پولیس کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔