منگاہ 21 روز سیل کے بعد کھول دیا گیا

April 09, 2020


ملک میں 18 اپریل کو مردان کے علاقے منگا میں کورونا سے پہلی ہلاکت کے بعد متاثرہ علاقہ 21 روز تک سیل رکھنے کے بعدآج کھول دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر عابد وزیر کے مطابق منگاہ میں کورونا سے بیمار شخص کے انتقال کے بعد19 اپریل کو پورا علاقہ سیل کردیا گیا تھا، تاہم اب علاقہ منگاہ کے صرف دو محلے فی الحال سیل رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ابھی تک سیل رکھے گئے محلوں میں متوفی اور اس کے دوست کا محلہ شامل ہے، دونوں محلوں میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق انٹری ہوگی ۔

انہوںنے بتایا کہ منگاہ میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کا لاک ڈاؤن جاری رہے گا، یقین سے کہتے ہیں کہ منگاہ میں وائرس بہت کم ہوچکا ہے۔

عابد وزیر نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل منگاہ کے اطراف سے لیےگئے 109 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے، علاقے میں جراثیم کش اسپرے کے علاوہ واک تھرو گیٹ بھی لگایا گیا ہے،