بیلجیئم، کورونا سے اموات کی تعداد 25 سو سے بڑھ گئی

April 09, 2020

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے سبب گذشتہ 24گھنٹے میں 283 افرادہلاک ہوگئے، مجموعی طور پر ہلاک شدگان کی تعداد 2523 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 116 اسپتالوں اور باقی کیئر سینٹرز میں جاں بحق ہوئے۔

بیلجیئم فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1580 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں، اس طرح کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد بھی 25000 کے قریب ہوگئی ہے۔

کرائسسز سینٹر کے مطابق 1283 افراد اس وقت مختلف اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔

ریجن کے لحاظ سے بیلجیئم کا کاروباری مرکز فلاندرز ریجن سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں انٹر یورپین آمدورفت عمومی طور پر زیادہ ہوتی ہے، دوسرے نمبر پر والونیا اور آخر میں دارالحکومت برسلز ہے۔