وزیراعظم نے شب برأت کی مبارکباد کا پیغام حذف کر دیا

April 10, 2020

وزیراعظم نے شب برأت کی مبارکباد کا پیغام حذف کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات پندرہ شعبان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالم اسلام کو شب برات کی مبارکباد کا پیغام دیا۔ تاہم بعد ازاں جب ان کی توجہ اس جانب دلائی گئی کہ شب برات ایک دن پہلے بدھ 14شعبان کو منائی جا چکی ہے اور وہ لیٹ ہوگئے ہیں تو انہوں نے یہ پیغام اپنے اکائونٹ سے حذف کر دیا۔