نادارافرادمیں نقدرقوم کی تقسیم حکومت کا بڑا کارنامہ ہے،عمران خان

April 10, 2020

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران 12 ملین خاندانوں میں 144ارب روپیہ تقسیم کیا جائے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت کی جانب سے معاشرے کے ضرورت مند اور نادار افراد کو براہ راست مالی امداد کی فراہمی کے سب سے بڑے پروگرام کا باضابطہ اجراءکیا گیا۔