میو ہسپتال سے کورونا کے 5 مریض صحتیاب ہونے پر ڈسچارج

April 10, 2020

لاہو ر( جنرل رپورٹر ) میو ہسپتال لاہور سے کورونا وائرس کے 5کنفرم مریضوں کو صحتیاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا اس سے قبل 19مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا ۔میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر اسد اسلم خان نے بتایا کہ جمعرات کے روز میو ہسپتال سے پانچ مریضوں بشری پروین ،عادل ندیم ،ناہید ندیم ،سید حسن رضا طارق اورمحمد لطیف جو کہ کورونا وائرس کے کنفرم مریض تھے کو صحیباب ہونے اور ٹیسٹ نیگٹو آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔