یمن میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

April 11, 2020

خانہ جنگی کا شکار یمن میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

یمن کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق کورونا سے متاثرہ پہلا کیس صوبے حضرموت میں رپورٹ ہوا ہے۔

کمیٹی کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔