وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حجم بڑھ کر 48 ہوگیا

April 11, 2020

وزیراعظم عمران خان کے کابینہ اراکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے جو بڑھ کر اب 48 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم کی کابینہ میں وزراء کی تعداد 25 جبکہ غیر منتخب شدہ ارکان کی تعداد 18 ہے۔

ان میں وزیرِ مملکت کی تعداد 4 ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

وفاقی کابینہ میں وزیراعظم عمران خان نے 14 معاون خصوصی رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے پانچوں مشیر اور 13 معاون خصوصی غیر منتخب ہیں۔

کابینہ میں شامل دو معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور شہزاد ارباب کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد ارباب کو آج وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔