ہیلری کلنٹن کا کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

April 21, 2020

امریکا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد کے حوالے سے سابق خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہیلری کلنٹن نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ تمام ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا میں پھر سے معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بہت زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں ٹیسٹ، وائٹ ہاؤس نے مارچ کے آخر تک 27 ملین ٹیسٹ کا کہا تھا لیکن گزشتہ ہفتے تک صرف 4 ملین ٹیسٹ ہوئے ہیں۔