برینٹ خام تیل 20 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگیا

April 21, 2020

برینٹ خام تیل 20 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگیا

تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 23 فیصد کی بڑی کمی سامنے آگئی۔

گزشتہ روز ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی 37 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی لیکن برینٹ خام تیل کی قیمت 26 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی۔

آج برینٹ خام تیل بھی گرواٹ کا شکار رہا، اب تک اس میں 23 فیصد کی بڑی کمی رونما ہوچکی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 6 ڈالر سے زائد کی کمی کے بعد 20 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگیا ہے۔

کل تک 37 ڈالر منفی میں رہنے والا ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 33 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی منفی 5 ڈالر فی بیرل کی قیمت میں دستیاب ہے۔