کورونا معاملہ، وفاقی حکومت نے شدید مایوس کیا ، مرتضیٰ وہاب

April 23, 2020


ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کےاقدامات نے شدید مایوس کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیا ن میں سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندوں کی ٹی وی پر زہر آلود بیانات نےمایوسی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری قوم کی سب سےبڑی غلطی ہیں، اوراللہ ہم سب کو ان کےفیصلوں اور اعمال سے محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب روزانہ کی بنیاد پر سندھ میں کورونا کی 24گھنٹوںپر مشتمل صورتحال سے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹجے ذریعے عوام کو آگاہ رکھتے ہیں۔