مولانا طارق جمیل کے متنازع بیان کا معاملہ حامد میر نے اٹھایا

April 24, 2020

مولانا طارق جمیل کے متنازع بیان کا معاملہ حامد میر نے اٹھایا

مولانا طارق جمیل کے میڈیا سے متعلق متنازع بیان کا معاملہ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے اٹھایا۔

حامد میر نے مولانا طارق جمیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس میڈیا مالک کا نام بتائیں، جس نے ان سے کہا تھا کہ اگر جھوٹ بند کیا تو چینل بند ہوجائے گا۔

مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق اپنے گزشتہ روز کے بیان پر معذرت کرلی اور کہا کہ غلطی ہوگئی، وہ سب سے معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے نام نہ بتانے پر معذرت قبول کرنے کا کہا ساتھ ہی اشارے میں یہ بھی کہہ گئے کہ حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ بات ٹاپ 10 میں سے ایک نے کہی۔

معروف عالم دین نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی انسان خطا سے پاک نہیں، حامد میر اور دیگر میڈیا کے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں، کوئی دلیل نہیں، مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔