فطرت سے ہم آہنگ معیشت کی ضرورت

April 26, 2020

عالمی یومِ ارض کے موقع پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتو نیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہمیں کرہ ارض کو کورونا وائرس اور ماحولیاتی تبدیلی سے بچانے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ کورونا وائرس سے فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ فی الوقت تقریباً پوری دنیا میں ہونے والا لاک ڈاؤن ہے جبکہ ہمیں آلودگی کوکم اور پھر ختم کرنے کے لیے ایک پائیدار اور مناسب حل کی اشد ضرورت ہے۔اس حقیقت کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ جب سے صنعتی ترقی کا دور شروع ہوا ہے، فطرت کے نظام سے کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے، کہیں ترقی کے نام پر درختوں اور جنگلات کا صفایا کیا جا رہا ہے اور کہیں صنعتی فضلہ اور کارخانوں کا کچرا سمندروں میں انڈیلا جا رہا ہے۔ کہیں کاربن جلائے جانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے تو کہیں ہیوی مشینری کی گڑگڑاہٹ پُرسکون ماحول کو تکلیف دہ بنا رہی ہے۔آئیے اس یومِارض پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ایسی پائیدار معیشت کو یقینی بنائیںگے جوانسانوں اور کرہ ارض دونوں کے لئےبہترین ثابت ہوگی۔ آئیے فطرت اور زمین کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیں۔