گوگل ڈوڈل کا اہم پیغام

April 26, 2020

امسال عالمی یومِ ارض پر معروف سرچنگ ویب سائٹ گوگل نے شہد کی مکھیوں کی اہمیت اور ان کے پودوں کی افزائش کے متعلق فوائد کو اجاگرکیا۔ گوگل ڈوڈل کا مقصد یہ پیغام پہنچانا تھا کہ غذائی اشیاءکا ایک تہائی حصہ اور ملکی معیشت میں شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا مگر موجودہ دور میں مختلف انواع و اقسام کی آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے جہاںانسانوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہیںبہت سےدوسرے جاندار بھی متاثر ہو رہے ہیں، جن میں شہد کی مکھیاںسرِ فہرست ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بقائےانسانی اور پودوں کی افزائش کے لیے شہد کی مکھیوں کا تحفظ لازم ہے۔