سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے 19 سال بعد قوم سے معافی مانگ لی

April 26, 2020

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے 19 سال بعد قوم سے معافی مانگ لی

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے 19 سال بعد قوم سے معافی مانگ لی جبکہ وہ پھر سے فکسنگ کے حوالے سے سارے راز بتانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سلیم ملک نے آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ غیر مشروط تعاون کرنے کی بھی یقین دہائی کروائی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہیومن رائٹس قوانین کے تحت ان کے ساتھ بھی نرمی برتی جائے اور فکسنگ میں ملوث باقی کرکٹرز کی طرح انہیں بھی دوسری اننگز کا موقع دیا جائے۔