سعودی عرب میں آن لائن نکاح کے رجحان میں اضافہ

May 05, 2020

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر سعودی عرب میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن نکاح کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق صرف ریاض شہر میں 542 آن لائن نکاح ہوئے، ان میں فریقین کو کسی عدالت یا سرکاری دفاتر میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں پڑی۔

سعودی عرب کی وزارت انصاف کے مطابق 16 مارچ سے عدالتوں میں عملے کی حاضری معطل ہونے کے بعد سے اب تک ریاض شہر میں نکاح کی 542 کارروائیاں آن لائن مکمل کی جاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ وزارت انصاف نے کچھ عرصہ قبل آن لائن نکاح کا عمل متعارف کرایا تھا۔