آسڑیلین خاتون کرکٹر آرٹسٹ کے روپ میں

May 12, 2020

لاک ڈائون میں کرکٹرز ٹریننگ،پریکٹس اور ورزش میں مصروف ہیں اور یاپھر میڈیا پر باری باری آجاتے ہیں لیکن آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر نے فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پینٹنگ شروع کردی ہے۔

انہوں نے پہلی بار اپنے کام کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ہر طرف دھوم مچ گئی،شائقین نے ان کےکام کو پسند کیا اور آرٹ کی تعریف کی۔

گزشتہ ماہ جیتنے والی ورلڈ ٹی 20 کپ کی آسٹریلوی ٹیم کی رکن آشلے گارڈنرنے خوبصورت تصاویر پینٹ کیں اور تصاویر پر ان کی محنت دکھائی بھی دی۔

آسٹریلیا کے لئے ایک ٹیسٹ،30ون ڈے اور 40ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلنے والی رائٹ ہینڈ خاتون کر کٹرکہتی ہیں کہ لاک ڈائون آسان نہیں، کورونا وائرس کا خوف بھی موجود ہے ،ایسے میں اپنے آپ کو مصروف رکھنا ہی زیادہ بہتر ہے۔

اس معاملے میں میری والدہ نے بھر پور مدد کی،23سالہ آل رائونڈر نے لاک ڈاؤن میں بیٹ چھوڑ کر برش اٹھالیا اور اس سے نقش و نگار کا خوب رنگ جمایا۔