نیب کا غلام سرور کیخلاف شکایت کی تصدیق کا آغاز

May 14, 2020

نیب کا غلام سرور کیخلاف شکایت کی تصدیق کا آغاز

نیب نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف شکایت کی تصدیق کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زرعی، کمرشل اور رہائشی اراضی کا ریکارڈ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر کو وفاقی وزیر کی زمینوں سے متعلق ریکارڈ کی فراہمی کے لیے خط لکھ دیا ہے، جس میں وفاقی وزیر غلام سرور کے پانچ قریبی افراد کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

نیب کا خط ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم کی طرف سے 22 اپریل کو لکھا گیا، جس کے بعد تصدیق کا عمل نیب راولپنڈی کو غلام سرور کے بارے میں شکایت موصول ہونے پر شروع کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب راولپنڈی نے آمنہ عباسی کو کیس کا تحقیقاتی افسر بھی تعینات کردیا ہے، جبکہ نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر کو 15 مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔