واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

May 19, 2020

واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے ایک ہی وقت میں 50 افراد سے ویڈیو پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

اس نئے فیچر کو حال ہی میں فیس بک نے میسنجر صارفین کے لیے پیش کیا تھااور اب اسے واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا گیا ہے، اس کی مدد سے وہ براہ راست گروپ کالز کر سکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چیٹ اوپن کریں اور وہاں موجود روم آپشن پر کلک کریں۔

اس پر کلک کرنے سے فیس بک میسنجر رومز ونڈو اوپن ہو جائے گی جس کے بعد ویڈیو کال کی جا سکے گی،یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی گئی ہے۔