پبلک ٹرانسپورٹ اونرز کا قومی ایس او پیز کا مطالبہ

May 19, 2020

پبلک ٹرانسپورٹ اونرز کا قومی ایس او پیز کا مطالبہ

پبلک ٹرانسپورٹر اونرز کی چاروں صوبوں سے مشترکہ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ہر صوبے کے ایس او پیز میں ابہام ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹر اونرز کے رہنما ملک ندیم حسین نے کہا کہ جب تک قومی ایکشن کمیٹی مشترکہ ایس او پیز نہیں بناتی بسیں نہیں چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر صوبے کے ایس اوپیز میں ابہام ہے، مشترکہ ایس اوپیز نہ بنے تو نہ عید تک اور نہ بعد میں بسیں چلائیں گے۔

ملک ندیم حسین نے واضح طور پر کہا کہ وفاقی حکومت سے صرف مشترکہ ایکشن کمیٹی مذاکرات کرے گی، قومی سطح پر ایس او پیز بننے تک کسی صوبے میں ٹرانسپورٹ نہیں چلائیں گے۔