دبستانِ فاتح (حصّہ چہارم)

May 31, 2020

ترتیب و تدوین:محمّد اشفاق مشفقؔ

صفحات: 154،قیمت: 500 روپے

ناشر:فاتح پبلی کیشنز، تونسہ شریف۔

ادب و شعر سے دِل چسپی اس امر کی غمّاز ہے کہ ا س کے نزدیک رہنے والا کافی حد تک تخلیقی جوہر کا وصف رکھتا ہے۔ اب یہ فرد کی صلاحیت اور اکتساب پر منحصر ہے کہ وہ اس میدان میں کس حد تک آگے بڑھ سکتا ہے۔ ہر زبان کے نام وَر شاعر اور ادیب ابتدا میں سیکھنے کے عمل سے گزرے اور رفتہ رفتہ اپنی صلاحیتوں کو صیقل کرکے پڑھنے والوں پر اپنا اثر قائم کرتے چلے گئے۔ محمّد اشفاق مشفقؔ شعرو سُخن کے دِل دادہ اور ڈاکٹر ابوالبیان ظہور احمد فاتح کے شاگرد ہیں، سو اس ناتے دُنیائے شعر و سُخن سے اپنے رشتے کو مضبوط تر بنا رہے ہیں۔ ’’دبستانِ فاتح(حصّہ چہارم)‘‘میں اُنہوں نے تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے فکرِ شعر و سُخن سے جُڑے افراد کا تعارف اور نمونہِ کلام پیش کیا ہے۔