ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا پنجاب میں فوری پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

May 20, 2020

ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا پنجاب میں فوری پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پنجاب میں فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانےکااعلان کیا ہے۔ حکومت نے جی ٹی روڈ پر چلنے والی بسوں میں ہر سیٹ پر مسافر کو بٹھانے کی اجازت دے دی۔

ٹرانسپورٹ ہاؤس لاہور میں حکومت اور ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جن میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔

ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی جانب سے احمد شہزاد، عصمت اللّٰہ نیازی اور ملک ندیم شریک ہوئے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جی ٹی روڈپر 20 فیصد کرائے میں کمی کے ساتھ سیٹ بائی سیٹ بسیں چلائیں گے۔

عصمت اللّٰہ نیازی نے کہا کہ موٹروے پر وفاقی حکومت کے ایس او پیز کے تحت کرائے میں رعایت نہیں کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ موٹروے پر بسوں میں دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھائیں گے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں میں رعایت پر حکومت سے مذاکرات کریں گے۔