آئی سی آئی پل کے قریب روئی سے بھرے ٹریلر میں آگ لگ گئی

May 21, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آئی سی آئی پل کے قریب روئی سے بھرے ہوئے ٹریلر میں آگ لگ گئی، تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوںنے موقع پر پہنچ کر آگ بجھادی ،فائر بریگیڈ کے مطابق آئی سی آئی پل کے قریب ٹریلر میں اچانک آگ لگ گئی، ، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔