ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات پر بیان کا نوٹس لیا ہے، چین

May 22, 2020


پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق بیان کا نوٹس لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ، مکمل بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہے، یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے، چین اس بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 69 ویں سالگرہ ہے، پاکستان اور چین نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے خلاف جنگ کے لیے چین نے 55 ملین امریکی ڈالر کا طبی سامان پاکستان کو مہیا کیا ہے۔